پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد اسموگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ماہرین ماحولیات نے اسموگ سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی ۔
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔
ایک ماہ کیلئے تمام سرکاری و نجی ا سکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طلباو طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں،صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
کمشنر لاہور ڈویژن، محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف چالان واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایات دیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کریں۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

10 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

22 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

34 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

47 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

54 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

1 hour ago