100 گرفتار ،35 ہزار غیر قانونی تارکین وطن ابتک ازخود جاچکے،رہائش دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے،غیر قانونی تارکین وطن کو رہائش دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،بہت سے غیر ملکی افراد دہشتگردی میں ملوث تھے،ابتک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،سیاستدانوں کو خبردار کررہے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہ کریں جس سے کل نقصان ہو،چمن کے راستے35 ہزار افراد ابتک ازخود جاچکے ہیں، حکومت کی جانب کارروائی صرف افغانیوں کے خلاف نہیں کی جا رہی ہے . یہ بات انہوں نے بدھ کو کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی .

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن فائد نہ اٹھانے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے ، غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے والے اور گھر کرائے پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام ادارے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف حرکت میں آگئے ہیں، پاکستان غیر ملکی تارکین وطن کے لئے جنت بن گیا تھا جن میں سے بعض افراد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں جو ریاست کے مفاد میں نہیں ہے . انہوں نے کہاکہ حکومت نے اب تک 100سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے چند قوم پرست سیا ستدان موجودہ حالات کا ناجائز اٹھا نے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں خبردار کر تے ہیں کہ وہ ایساکوئی اقدام نہ اٹھائیں جس کا انہیں کل نقصان اٹھانا پڑے . انہوں نے کہاکہ چمن بارڈرکے راستے اب تک 30ہزار تارکین وطن ازخود جا چکے ہیں جو لوگ ملک کی بد نامی کے لئے کر دار ادا کرے رہے ہیں انکا بھی ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے بلو چستان سے صرف افغانستا ن سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو نہیں نکاجا رہا بلکہ تمام تارکین وطن کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ہم یقین دھانی کرواتے ہیں کہ کارروائی کسی خاص کمیو نٹی کے خلاف ہر گز نہیں کی جائے گی . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ڈیڈ لائن ایسی لئے دی تھی کہ ہمیں تارکین وطن کے خلاف کارروائی نہیں کر نے پڑے لیکن اب ہمیں مجبوراً کارروائی پڑ رہی ہے . انہوں نے کہاکہ ہولڈنگ سائیڈ میں غیر ملکیوں کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ ہیں سندھ حکومت نے ایک ہزار غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے کراچی سے گرفتار غیر ملکیوں کوچمن سے ڈی پورٹ کیا جائے گا ، ضلعی انتظامیہ اور سیکو رٹی اداروں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کر تاہوں . انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جوتارکین وطن ہیں اور پاکستانی شناخت کارڈز بنوائے ہوئے انکے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاری ہے ، پاکستان نے غیر ملکی تارکین کے لئے مہمان نوازی کے دروازے کھول رکھے تھے لیکن اب پاکستان کی سالمیت کی بات ہے تو ہمیں تمام تارکین وطن کو انکے ملک بھیجنا ہوگا . اس موقع پر کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں 6 ہولڈنگ سائیڈ قائم کر دئیے گئے ہیں جو تارکین وطن اپنے ملک نہیں جا رہے ہیں انہیں گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں اندراج کے بعد کراسنگ پوائنٹ سے ڈی پورٹ کیا جائے گا . انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تارکین وطن ازخود جا چکے ہیں ان کے نام پر کوئی جائیداد سامنے نہیں آئی اگر کسی غیر غیر قانونی تارکین وطن کے نام پر جائیداد سامنے آے گی قانون کے مطابق اْس کو دیکھا جائے گا . انہوں نے کہاکہ تیس لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا ہے جن کی جائدادیں انکے نام پر نہیں ہیں ایسے افراد کی جائیدادیں یا تو بے نامی ہیں یا کسی اور کے نام پر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں