حکومت بلوچستان کوئٹہ میں آل پاکستان وائس چانسلرز سمٹ کی میزبانی کر رہی ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ)قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کوئٹہ میں آل پاکستان وائس چانسلرز سمٹ کی میزبانی کر رہی ہے . یہ باوقار تقریب بلوچستان یونیورسٹی میں منعقد ہوگی .

پاک- امریکہ یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام (2020-2023) کے ذریعے، پاکستان میں امریکہ کے مشن نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے مینجمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ کو فنڈ فراہم کر دیا ہے . اس سربراہی اجلاس کا مقصد نوجوانوں کی شمولیت کے لیے ایک وژن کا اشتراک کرنا اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا ہے . اس اجلاس کے ذریعے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانا اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے . نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی اس سربراہی اجلاس میں کلیدی مقرر ہوں گے . یہ سربراہی اجلاس ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی میں اس قسم کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے . یہ بلوچستان میں خصوصی تعلیم اور تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے تعلیمی فضیلت کو بڑھانے میں اہم کردار کرے گا . آل پاکستان وی سی سمٹ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کی تشکیل کے لیے اہم ترین اور نتیجہ خیرمز اجلاس ثابت ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں