سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے4رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل آباد میں سانحہ9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے3 سابق ممبران اسمبلی سمیت 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا .


تفصیلات کے مطابق عدالت نے مفرور ہونے کی بناءپر چاروں رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا .

جن میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا، ان کے بھائی سابق یوسی ناظم کلیم اللہ کموکا ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد معظم و اقلیتی ایم پی اے حبقوق گل شامل ہیں .

عدالت نے حکم دیا کہ جائیداد ضبطگی سے متعلق رپورٹ اگلی پیشی پر جمع کرائی جائے . پی ٹی آئی کے مفرور رہنماؤں پر 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں .

. .

متعلقہ خبریں