فیصل آباد (قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل آباد میں سانحہ9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے3 سابق ممبران اسمبلی سمیت 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مفرور ہونے کی بناءپر چاروں رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ۔ جن میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا، ان کے بھائی سابق یوسی ناظم کلیم اللہ کموکا ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد معظم و اقلیتی ایم پی اے حبقوق گل شامل ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ جائیداد ضبطگی سے متعلق رپورٹ اگلی پیشی پر جمع کرائی جائے۔ پی ٹی آئی کے مفرور رہنماؤں پر 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…