سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبعیت خراب ہو گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی حالت خراب ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اجازت دی۔

جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں،جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن خودمختار آئینی ادارہ ہے،کوئی غیرآئینی کام ہوا ہے تو سپریم کورٹ بالکل اڑا دے گی،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے…

16 mins ago

سرکاری ملازمین کی عیاشیاں ختم، وفاق نے پنشن اسکیم میں تبدیلیاں کردیں

حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پنشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی…

19 mins ago

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ کے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے…

27 mins ago

نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو…

31 mins ago

پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی…

34 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

ٹیم کا کپتان کون ہوگا اور ٹیم میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں؟…

36 mins ago