پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ہی ٹیم نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کیخلاف 4 نومبر کو شیڈول میچ سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے .


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیوی ٹیم کے کئی کھلاڑی انجریز میں مبتلا ہیں .

جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کرکٹر میٹ ہینری ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کو میچ کے دوران پانچویں اوور میں انجری کا سامنا ہوا جس پر اوور نا مکمل ہی چھوڑنا پڑا جسے ساتھی باولر جمی نیشم نے مکمل کیا .

حیرت انگیز طور پر جمی نیشم بھی کلائی پر زخمی ہو گئے تھے . اس سے پہلے کین ولیمسن کے علاوہ لوکی فرگوسن اور مارک چمپئن بھی انجریز کا شکار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں