نسیم شاہ نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف جیت میں کس طرح اہم کردار ادا کیا ؟ وسیم جونیئر نے دلچسپ بات بتا دی

لاہور(قدرت روزنامہ ) قومی فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی کے احساس کے ساتھ یہ بھی بتادیا کہ نسیم شاہ نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی کس طرح بنگلادیش کے خلاف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے نسیم شاہ کے مشورے پر بولنگ کی جس سے نہ صرف مجھے بلکہ ٹیم کو فائدہ ہوا، نسیم شاہ نے جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل ٹپس دیے تھے کہ ان وکٹوں پر کیسی بولنگ کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے مفید مشورے سے فائدہ ہوا، ایونٹ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
وسیم جونیئر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو جس جیت کی ضرورت تھی وہ مل گئی ہے، ٹیم ایفرٹ کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے نئی بال سے اچھی بولنگ کی، شاہین کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے بعد میں ان کیلئے وکٹ لینا آسان ہوگیا، پارٹنرشپ میں بولنگ کر رہے ہیں کامبی نیشن اچھا بن گیا ہے۔
وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ مختلف کنڈیشنز میں بولنگ کرکے اچھا تجربہ مل رہا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

4 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

34 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

44 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago