پاکستان کو نیوزی لینڈ کو کم سے کم کتنے رنز سے شکست دینا ہو گی ؟پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر

بنگلور (قدرت روزنامہ)ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم ترین میچ ہونے جارہاہے جسے جیتنا پاکستان کیلئے نہایت ضروری ہے اور اچھے مارجن سے جیتنا بھی لازمی ہے لیکن اس میں ایک رکاوٹ بارش کی صورت میں آ سکتی ہے .
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بنگلور میں دن دو بجے سے بارش کے 70 سے 80 فیصد امکانا ت ہیں، پاکستان کو نیوزی لینڈ کو کم از کم 84 رنز سے شکست دینا ہو گی جو کہ پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی لیکن اگر بارش کے باعث میچ وائٹ واش ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گااور نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا .

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں