نئے شادی شدہ جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد، کہرام مچ گیا

پشاور(قدرت روزنامہ ) خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گیس لیکیج سے نئے دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے .
پولیس کے مطابق گل آباد لوئردیر کے علاقہ میں نیا شادی شدہ جوڑا کمرے میں سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر لگا کر سو گیا .

رات کو گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہوگئی . دونوں میاں بیوی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی . دلہا ،دلہن کی دردناک موت سے پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں