ملک میں سونے کی قیمت پھر چڑھ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمت پھر چڑھ گئی .


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی .

مقامی مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 82 ہزار 870 پر فروخت ہوتا رہا .

دریں اثنا چاندی کے ریٹ بھی بڑھے جو 30 روپے اضافے سے فی تولہ 2528 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2211 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی .

. .

متعلقہ خبریں