بلال اکبر قوم کی آواز بن گئے! عوام کی اُمنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ کر دیا

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر نے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر سے پراوزیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفیربلال اکبر نے سعودی جنرل آف سول ایوی ایشن کےصدرسے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

دورانِ گفتگو بلال اکبر نے پاکستان میں کرونا کی بہتر صورت حال سے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا۔ بلال اکبرکی جانب سےبراہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنےکےمعاملات پرگفتگو کی گئی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ’حکومتِ پاکستان کی منتخب کردہ ویکسین پائیدار اور عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ ہے، دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو واپسی کی اجازت دی جائے‘۔

ایوی ایشن کے صدر نے سعودی وزارت صحت سےمشاورت کے بعد تجاویزپر غورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا ہے، سفیر پاکستان اور عبدالعزیز الدعیلج نے فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کی جہتوں کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔

بلال اکبر نے عرب میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز، اہل خانہ، طالبہ اور اساتذہ کی سعودی عرب واپسی کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی، محکمہ شہری ہوا بازی اور سفارت خانے کی مشترکہ کاوشوں سے سعودی عرب سے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا کر جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے‘۔

پاکستانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں سفری پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی اور منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کی واپسی کے حوالے سے ضوابط کا اعلان کیا جائے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یہ بھی تجویز دی کہ جو پاکستانی دیگر ممالک میں قرنطینہ کر کے سعودی عرب آرہے ہیں انہیں براہ راست پی آئی اے یا سعودی ایئرلائنز سے آنے کی اجازت دی جائے اور بجائے کسی ملک کے یہاں پر ہی قرنطینہ کرایا جائے‘۔

ایک سوال پر سفیر پاکستان نے کہا کہ ’اس وقت تین سے چار لاکھ پاکستانی جو اقامہ یا مختلف ویزے رکھنے ہیں سعودی عرب آمد کے منتظر ہیں ، امید ہے کہ ان تمام کی واپسی ہوگی‘۔

بلال اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ’چینی ویکسین لینے والے افراد کو سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے بعد مملکت میں آنے کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان میں لگوائی جانے والی بوسٹر ڈوز بھی قابل قبول ہوگی‘۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

16 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

46 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

57 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago