سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے سول ایوی ایشن حکام نےحج 2024ء کے لیے پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا .


سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا جس کے لیے درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں .

سعودی ایوی ایشن کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ حج سے واپسی کی پروازوں کا آغاز 20 جون 2024 سے ہوجائے گا اور آخری پرواز حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر ان کے وطن 21 جولائی کو جائے گی . سعودی ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت تمام ممالک کے ایئرلائنز کو مطلع کیا ہے کہ حج کی درخواستیں یکم جنوری 2024 تک لازمی جمع کرادیں . سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس بار حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کو خوش آمدید کہا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے . اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں