ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے سول ایوی ایشن حکام نےحج 2024ء کے لیے پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا جس کے لیے درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔سعودی ایوی ایشن کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ حج سے واپسی کی پروازوں کا آغاز 20 جون 2024 سے ہوجائے گا اور آخری پرواز حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر ان کے وطن 21 جولائی کو جائے گی۔سعودی ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت تمام ممالک کے ایئرلائنز کو مطلع کیا ہے کہ حج کی درخواستیں یکم جنوری 2024 تک لازمی جمع کرادیں۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس بار حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کو خوش آمدید کہا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…