کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صو با ئی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا،اپوزیشن جماعتیں موجود ہ سیا سی حالات کا مقابلہ کرینگی، بی این پی اور دیگر سیا سی جماعتیں بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اختر حسین لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو اب کوئی بھی قوت نہیں بچا سکتا،جن لوگوں نے 15دن کی مہلت مانگی ہے وہ بھی خطرے میں ہے اسلام آبا د سے آنے والے ٹیم صرف وزیراعلیٰ بلوچستان کو خوش کرنے کیلئے دعوے کر رہی ہے مگران دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں جمع کرا دیا ہے اسمبلی اجلاس کو بلا کر تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گاکیونکہ موجودہ حکمران اب اس قابل نہیں رہی کہ ان پر اعتماد کیا جاسکے کیونکہ بلوچستان کے حالات دن بدن بگڑتی جارہی ہے امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے مگر اس کے باوجود موجودہ حکومت امن امان کی بہتری کا دعویٰ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے بھی مکمل طورپر تبا ہ ہوچکے ہیں موجودہ حکمرانوں پر اب اعتماد نہیں کیا جا سکتا بی این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر حکومت کے خلاف میدان میں ہونگی ان سے جان خلاصی کے لئے ہر جمہوری راستہ اپنائیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…
لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…