پنجگور امن و امان کی مخدوش صورتحال اور کیسکو زیادتیوں کیخلاف آل پارٹیز اور شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس

پنجگور(قدرت روزنامہ ) پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا جلاس زیر صدارت چیئرمین بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ سمیت آل پارٹیز کے تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں آل پارٹیز کے وائس چیئرمین اشرف ساگر بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما علالدین ایڈوکیٹ واجہ صدیق بلوچ میجر غلام جان کامریڈ مجیب بلوچ جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبدالعزیز بلوچ مولوی علی احمد بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عبد الغفار شمے زئی سول سوسائٹی کے کنوینر حاجی افتخار بلوچ انجمن تاجران کے صدر فرید بلوچ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم سعید اللہ مسلم لیگ کے یاسر حق دو تحریک کے آرگنائزر ملا فرہاد بلوچ ظہور زیبی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پنجگور کے امن وامان کیسکو کی زیادتیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا کیا امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے ابتر صورتحال سے شہری عدم تحفظ کا شکار بن گئے آئے روز قتل چوری ڈکیتی کے وادتوں سے شہری انتہائی کرب کی صورتحال سے دوچار ہیں پنجگور انتظامیہ اور پولیس عوام کی تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں پنجگور انتظامیہ اور پولیس کی کوتاہی و کمزوری کی وجہ سے آئے روز شہری اپنی جاں و مال سے ہاتھ دھو رہے ہیں مسلح افراد دن دہاڑے شہریوں کی جان و مال عزت وآبرو سے کھیل رہے ہیں پنجگور ایک پرامن محبت بھائی چارے کا مسکن رہا ہے جہاں ہرقسم کی روا داری کی مثال تھی لیکن چند مٹی بھر عناصر کی وجہ سے آج بدامنی کی گڑ بن چکی ہے جس کے ذمہ دار پولیس و ضلعی انتظامیہ ہے تمام تر سرکاری مشینری کے باوجود شہری عدم تحفظ کے شکار ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دوسری جانب بے لگام محکمہ کیسکو نے اپنی کو تاہیں کا ملبہ عوام پر ڈال کر نادہندگان کنڈا مافیا کے نام پر انکے عزت نفس کو مجروح کررہی ہے ناجائز ایف آئی آر کے ذریعے عوام کوبلیک میل کررہی جبکہ لوڈ شیڈنگ کم ہونے کے بجائے دن بدن بدسے بدتر ہوتی جارہی ہے مختلف علاقوں سے بلاجواز کیسکو ٹرانسفارمروں کو اتار کر لے جاتا ہے جس میں کئی علاقوں کے ٹرانسفارمر کیسکو کی طویل میں لاپتہ ہوگئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت کیسکو نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سی پیک روڑ کو غیر معینہ مدت تک بند کردیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں