پاکستان میں بلوچ ہونا جرم بن گیا، سہیل اور فصیح سمیت تمام لاپتا افراد کو بازیاب کیا جائے، بساک

حب (قدرت روزنامہ) سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ سمیت دیگر بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کے زیر اہتمام جمعرات کے رو ز لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینزرا ور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچ لاپتہ افرا د کی بازیابی کے نعرے تحریر تھے مظاہرے میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ا ور سہیل بلو چ ،فصیح بلوچ سمیت دیگر بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین سے بلوچ اسٹوڈٹنس ایکشن کمیٹی حب کے زون کے رہنمائ زبیر بلوچ ،لاپتہ افراد کے لواحقین ماہ زیب بلوچ ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ سہیل اور فصیح بلوچ کو دوسال قبل یونیو رسٹی سے لاپتہ کردیا گیا اور 2سال گزرنے کے بعد بھی دونوں طالب علم تاحال نہ بازیابی ہو سکے اور نہ ہی انہیں منظر پر لایا جارہا ہے انھوں نے کہ سہیل بلوچ ،فصیح بلوچ ،سفر خان بلوچ ،راشد بلو چ ،شبیر بلو چ سمیت دیگر سیکڑوں بلوچ تاحال لاپتہ ہیں انہیں منظر عام پر نہیں لایا جاریا ہے اور بلوچستان سے آئے روز مزید لوگوں کو لاپتہ کیاجارہا ہے ہم سمجھتے ہیں بلوچ ہونا ایک جرم بن گیا ہے ان تو تعلیمی اداروں میں بھی بلو چ نوجوان محفوظ نہیں رہے انہیں تعلیمی اداروں سے بھی لاپتہ کیا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ بلوچ بندوق سے نہیں بلکہ قلم وکتاب سے محبت کرتاہے اور انہیں تعلیم سے لگا? ہے انہیں تعلیم سے دور کیا جانے لگا ہے انھوں نے کہاکہ جس کا لخت جگر اور پیارے لاپتہ کئے جاتے ہیں یہ دکھ اور درد ان کے علاو اور کوئی محسوس نہیں کر سکتا کہ وہ کس درد بھرے لمحات سے گزر تے ہیں اور ہر وقت اپنے پیاروں کی یاد میں روتے رہتے ہیں بلوچستان کے ایسے بھی نوجوان ہیں جو کہ گزشتہ 15سالوں سے 10سالوں او ر6سالوں سے لاپتہ ہیں انکا کوئی حال نہیں ہے اور لواحقین آج بھی سراپا احتجا ج ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے پارلیمنٹ ہا?س سمیت دیگر مقامات پر دھرنا دے چکے ہیں اور آج بھی اپنے پیاروں کے منظر عام اوربازیابی کے منتظر ہیں کب انکے پیارے بازیاب انکے گھر وں کو پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لاپتہ افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ملکی عدالتوں میں پیش کیا جائے انہیں زندانوں میں قید کرنابہت بڑا ظلم ہے انھوں نے سہیل بلوچ ،فصیح بلوچ سمیت دیگر بلوچ لاپتہ افراد کے زیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بلوچوں کو کس بات کی سزا دے رہا ہے ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Recent Posts

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

16 mins ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

25 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

28 mins ago

کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا…

28 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

43 mins ago

مہنگائی کم نہیں بڑھنا بند ہوگئی ، عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے: گوہر اعجاز ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ آئی پی پیز…

47 mins ago