ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے قوانین بنانے کا اعلان کردیا۔
سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین بنا دیئے گئے 20 نومبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ائیرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔
سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو احکامات جاری کردئیے۔ پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پرائیر لائن مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر لائن پرواز کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد تاخیرپر مسافروں کو ہوٹل سمیت تمام سفری سہولت مہیا کرے گی اور مسافروں کو قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ ائیرلائن کی جانب سے 3 گھنٹے سے زائد پرواز کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کو کھانا اور سہولت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
سعودی ایوی ایشن کے نئےقوانین کے تحت پرواز میں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر پر ائیر لائن مسافروں کو فی کس 750 ریال دینے کی پابند ہوگی۔ پرواز کی منسوخی کی صورت میں ائیرلائن کو مسافروں کو 150 فیصد ٹکٹ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
امیگریشن کے بعد مسافر کو آف لوڈ کرنے پر ٹکٹ کی صورت میں 200 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ مسافر کو وہیل چئیرسہولت فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن پر 500 سعودی ریال جرمانہ ہوگا جبکہ بغیر کسی وجہ کے کسی دوسرے شہر طیارے کو اتارنے پر بھی مسافروں کو معاوضہ دینا ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…