’دوستی کی ہے، نبھانی تو پڑیگی..سنگیتا بجلانی نے سلمان خان کو بڑی بات کہہ دی

(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کےاداکار سلمان خان اور اداکارہ سنگیتا بجلانی نےلمبے عرصے تک تعلقات بنائے رکھے ، لیکن دونوں ان تعلقات کو اگلے مقام تک پہنچانے میں ناکام رہے . حال ہی میں سنگیتا بجلانی نے اپنے اور سلمان خان کےمیل جول کے بارے میں بات کی ہے .

انہوں نے کہا کہ ’دوستی کی ہے، نبھانی تو پڑے گی.بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اپنے افیئر کے حوالے لسے ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہے ہیں . ایشوریہ رائے سے لے کر کترینہ کیف کے ساتھ ان کا نام جڑ چکا ہے . ان میں سے ایک نام سنگیتا بجلانی کا بھی ہے . سلمان خان اور سنگیتا بجلانی نے ایک دوسرے کو لمبے وقت تک ڈیٹ کیا تھا، لیکن دونوں کے تعلقات اگلے مقام تک نہیں پہنچ پائے . حالانکہ دونوں آج بھی بہت اچھے دوست ہیں . دونوں کے درمیان بہترین تعلقات جڑے ہوئے ہیں . اداکارہ سنگیتا بجلانی نے حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کیساتھ تعلقات بارے فلم ’میں نے پیار کیا‘ کا ایک ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ ’دوستی کی ہے، نبھانی تو پڑے گی. اداکارہ نے مزید کہا ’جنہیں آپ لمبے وقت سے جانتے ہیں، ان کے ساتھ دوستی رکھنا اچھا ہوتا ہے‘ . سنگیتا بجلانی نے اکثر سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کا اظہار کھلے عام کیا ہے . سلمان خان سے شادی کرنے سے متعلق سنگیتا بجلانی نے کہا تھا کہ ایک وقت تھا کہ وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن پھر بات نہیں بن پائی . لیکن دونوں شادی نہیں کرپائے . اس سے پہلے دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کچھ رشتے ٹوٹتے نہیں ہیں . کچھ رشتے دور نہیں جاتے ہیں . پارٹنر اور سکول کے دوستوں کے درمیان کا پیار کبھی بھی کم نہیں ہوتا ہے . لوگ آئیں گے اور جائیں گے . زندگی میں کوئی مستقل نہیں ہوتا ہے، ایک وقت آتا ہے، جب لوگ ان سبھی چیزوں سے اوپر اٹھ جاتے ہیں . یاد رہے کہ سنگیتا بجلانی سابق کرکٹر محمد اظہر الدین سے شادی کے بعد سے ہی پردے سے غائب ہوگئیں . محمد اظہر الدین سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد بھی وہ فلموں میں نہیں آئیں . اب سنگیتا بجلانی ایک ویب سیریز کے ذریعہ کم بیک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں . یہ بھی پڑھیں: سستے جہاز میں فحش حرکات . . اب شاید ہی کوئی ایسی ایئر لائن پر سفر کرے . .

متعلقہ خبریں