اسحق ڈار مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

Recent Posts

بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تعلیم کے شعبے میں تاریخ ساز قدام کوئٹہ…

5 mins ago

فیروزخان کی دوسری شادی،سابقہ اہلیہ بچوں کے ساتھ سیر سپاٹوں پر نکل پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکار فیروز خان کی دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کے بعد…

18 mins ago

علی ظفر بھی چاہت فتح علی خان کی’’ صلاحیتوں‘‘ کے معترف ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا اسٹار کاشف رانا عرف چاہت…

22 mins ago

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(قدرت روزنامہ)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل…

27 mins ago

نیب ترامیم کیس کی براہ راست سماعت سیاسی مقاصد کیلیے استعمال ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیلوں پر تیس…

33 mins ago

5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز میں کھانا دینے پر پابندی عائد

لاہور(قدرت روزنامہ) 5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز میں کھانا…

1 hour ago