کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے اوتھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زلزلہ اوتھل اور گردونواح میں محسوس کیا گیا جس پر شہری خوف میں مبتلا ہو گئے .
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اوتھل سے 20 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا .
زلزلے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی .
. .