اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل کمی کو بریک لگ گیا اور 12 ماہ بعد اس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ایک ارب 43 کروڑ ڈالرز رہیں .
گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز تھا . اپٹما کے مطابق ستمبر2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز تھا، جنوری تا اکتوبر2023 کے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 16 فیصد گریں .
اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اکتوبر 2023 ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ جنوری تا اکتوبر 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 15 ارب 88 کروڑ ڈالرزتھا .