چین، امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ چین ، امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، ویکسینیشن، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی چیلنجز سپر پاورز سمیت عالمی برادری میں تعمیری تعلقات کے بغیر حل نہیں ہوسکتے . یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے درمیان محاذ آرائی ہے، ہمیں دونوں طاقتوں کے درمیان تعلقات فعال کرنے کی ضرورت ہے .

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں ہرقیمت پر سرد جنگ سے بچنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ پہلے سے مختلف، زیادہ خطرناک اور قابو پانے میں زیادہ مشکل ہوسکتی ہے . انہوں نے کہا کہ امریکا برطانیہ کا آسٹریلیا کیساتھ سیکیورٹی معاہدہ اس زیادہ پیچیدہ پزل کا صرف چھوٹا سا ٹکڑا ہے . افغانستان کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، محدود صلاحیت اور محدود اثر و رسوخ کے باوجود جامع حکومت ،انسانی حقوق کی جانب طالبان کی توجہ مبذول کرا رہی ہے . انہوں نے کہا کہ واضح طور پر طالبان قیادت میں مختلف گروہوں میں اقتدار کے لیے لڑائی جاری ہے تاہم صورتحال ابھی واضح نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں