نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ چین ، امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، ویکسینیشن، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی چیلنجز سپر پاورز سمیت عالمی برادری میں تعمیری تعلقات کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے درمیان محاذ آرائی ہے، ہمیں دونوں طاقتوں کے درمیان تعلقات فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں ہرقیمت پر سرد جنگ سے بچنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ پہلے سے مختلف، زیادہ خطرناک اور قابو پانے میں زیادہ مشکل ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا برطانیہ کا آسٹریلیا کیساتھ سیکیورٹی معاہدہ اس زیادہ پیچیدہ پزل کا صرف چھوٹا سا ٹکڑا ہے۔افغانستان کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، محدود صلاحیت اور محدود اثر و رسوخ کے باوجود جامع حکومت ،انسانی حقوق کی جانب طالبان کی توجہ مبذول کرا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ واضح طور پر طالبان قیادت میں مختلف گروہوں میں اقتدار کے لیے لڑائی جاری ہے تاہم صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…