آئی ایم ایف نے 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان مانگ لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے جون 2024 تک 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹر زسے محصولات کی رپورٹ پیش کی جائے۔
آئی ایم ایف نے موقف پیش کیا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہیں کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرالتوا ٹیکس کیسز پر پیشرفت پر بھی ایف بی آر سے پیر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف سے شیئر کر دی گئیں،آئی ایم ایف نے تفصیل مانگتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کس سیکٹر سے کتنا ٹیکس وصول کر رہا ہے۔
4.9ملین ٹیکس دہندگان کو 10 ملین تک بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت ہوئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، عالمی بینک کے تعاون سے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے پر مشاورت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے ریونیو محصولات میں شارٹ فال، ٹیکس چھوٹ کیلئے کوئی گنجائش نہیں دی، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر ریونیو محصولات کو بڑھایا جائے،ایف بی آر آئی ایم ایف کے مطالبات پر رپورٹ سوموار کو پیش کرے گا۔

Recent Posts

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

6 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

30 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago