سڑکوں پر موجود پیلے اور سفید رنگ کی لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟روڈ پر نکلنے سے قبل آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سڑکوں پر سفر ہم سب ہی کرتے ہیں اور اس میں بڑی احتیاط بھی برتنی چاہیے اور ٹریفک کے تمام اصول و ضوابط پر بھی عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ حادثوں سے بچ سکیں . آپ نے سڑکوں پر پیلے اور سفید رنگ کی لائنیں دیکھی ہی ہوں گی اور ان لائنوں کو بے مقصد نہیں بنایا گیا بلکہ یہ بھی آپ سے کچھ کہتی ہیں .

جانیں یہ لائنیں کیا ظاہر کرتی ہیں؛ ٭ سفید لائن : اگر سڑک کے درمیان میں ایک طویل سفید لکیر بنی ہوئی ہے جو کہیں سے آدھی کٹی ہوئی نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا لین تبدیل کرنے پر پابندی ہے، لہٰذا آپ اپنی لین میں اس وقت تک موجود رہیں جب تک لکیریں بدل نہ جائیں . ٭ پیلی لائن: سڑک کے کنارے پر موجود پیلی لائن کا مطلب ہے کہ اس جگہ پارکنگ کی اجازت نہیں، کچھ ممالک میں زرد رنگ کی لکیر سڑک کے درمیان ہوتی ہے جو کہ مکمل سفید لکیر جیسا ہی کام کرتی ہے یعنی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا سیدھ بدلنے کی پابندی نہیں ہے . ٭ دو پیلی لائنیں: یہ لکیریں سڑک کے درمیان ہیں تو اوورٹیکنگ یا لین بدلنا خطرناک ہوسکتا ہے یہاں گاڑی روک کر اس میں بیٹھ کر انتظار تو کیا جاسکتا ہے مگر پارکنگ کی اجازت نہیں . ٭ بیچ سے کٹی ہوئی سفید لائنیں : ان کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک یا لین چینج کرسکتے ہیں مگر دیکھ بھال کر . . .

متعلقہ خبریں