سڑکوں پر موجود پیلے اور سفید رنگ کی لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟روڈ پر نکلنے سے قبل آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سڑکوں پر سفر ہم سب ہی کرتے ہیں اور اس میں بڑی احتیاط بھی برتنی چاہیے اور ٹریفک کے تمام اصول و ضوابط پر بھی عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ حادثوں سے بچ سکیں۔

آپ نے سڑکوں پر پیلے اور سفید رنگ کی لائنیں دیکھی ہی ہوں گی اور ان لائنوں کو بے مقصد نہیں بنایا گیا بلکہ یہ بھی آپ سے کچھ کہتی ہیں۔
جانیں یہ لائنیں کیا ظاہر کرتی ہیں؛ ٭ سفید لائن : اگر سڑک کے درمیان میں ایک طویل سفید لکیر بنی ہوئی ہے جو کہیں سے آدھی کٹی ہوئی نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا لین تبدیل کرنے پر پابندی ہے، لہٰذا آپ اپنی لین میں اس وقت تک موجود رہیں جب تک لکیریں بدل نہ جائیں۔ ٭ پیلی لائن: سڑک کے کنارے پر موجود پیلی لائن کا مطلب ہے کہ اس جگہ پارکنگ کی اجازت نہیں، کچھ ممالک میں زرد رنگ کی لکیر سڑک کے درمیان ہوتی ہے جو کہ مکمل سفید لکیر جیسا ہی کام کرتی ہے یعنی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا سیدھ بدلنے کی پابندی نہیں ہے۔ ٭ دو پیلی لائنیں: یہ لکیریں سڑک کے درمیان ہیں تو اوورٹیکنگ یا لین بدلنا خطرناک ہوسکتا ہے یہاں گاڑی روک کر اس میں بیٹھ کر انتظار تو کیا جاسکتا ہے مگر پارکنگ کی اجازت نہیں۔ ٭ بیچ سے کٹی ہوئی سفید لائنیں : ان کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک یا لین چینج کرسکتے ہیں مگر دیکھ بھال کر۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ملتان میں بارش کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بارش کے باعث چھت…

3 mins ago

شدید بارشوں کے بعد ہرنائی کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع

ہرنائی (قدرت روزنامہ) بارش کے بعد بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کا سبی سے زمینی…

6 mins ago

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

2 hours ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

3 hours ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

3 hours ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

3 hours ago