ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف، بارش سے میچ رک گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل اسپاٹ کی دوڑ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم ٹاکرا جاری ہے، گرین شرٹس کی ناقص بالنگ اور فیلڈنگ نے بلے بازوں کے لیے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 401 رنز داغ دیے ہیں۔
ایسے میں اب پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، لیکن حسبِ توقع بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر بارش نہ رکی اور میچ پورا نہ ہوسکا تو کیا ہوگا؟
اگر بارش کے باعث یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تو پاکستان ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل پر 7 جبکہ نیوزی لینڈ کے 9 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
ایسی صورت میں گرین شرٹس کو انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو اگلا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا، ساتھ ہی سری لنکا کیلئے دعا کرنی ہوگی کہ آئیر لینڈرز 9 نومبر کو نیوزی لینڈ کو شکست دے دیں۔
پاکستانی ٹیم نے اب تک میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے 4 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا، جس میں افغانستان کے ہاتھوں شکست بھی شامل ہے۔
گرین شرٹس 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کو انجریز کا بھی سامنا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آل راؤنڈر شاداب خان بھی انجری کا شکار ہوگئے، جن کی کل کے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
اس حوالے سے کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ شاداب کے آج ابتدائی ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے، تاہم ہم ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس بارے میں بتاسکیں کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں۔
دوسری جانب افغانستان کی ٹیم بھی ایونٹ میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر ہے، اس کے ابھی دو میچز 7 نومبر کو آسٹریلیا اور 10 نومبر کو جنوبی افریقا سے ہیں۔
ایک کامیابی کی صورت میں افغان ٹیم کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔

Recent Posts

نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا دورہ بشکیک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکی طالبہ و طالبات پر مقامی افراد…

1 min ago

آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

میرپور(قدرت روزنامہ)آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب…

8 mins ago

مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے کیسا بچا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس کی سفارشات پر عمل کر کے…

17 mins ago

مریم نواز اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…

25 mins ago

امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی منقطع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست…

34 mins ago

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

42 mins ago