کویت نے غیرملکیوں کو کمرشل وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت دیدی

کویت سٹی (قدرت روزنامہ)خلیجی ریاست کویت نے غیرملکیوں کو کمرشل وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت دے دی ، پالیسی میں تبدیلی کورونا اور دیگر وبائی امراض سے وابستہ اثرات کی روشنی میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی گئی تاکہ وبائی عرصے کے دوران افرادی قوت کی نقل و حرکت میں لچک دی جا سکے اور ملک میں موجودہ حالات کی روشنی میں طبی ، تعلیمی ، معاشی اور دیگر سرگرمیوں کو ہموار طریقے سے چلایا جا سکے۔
کویتی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں کویت پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جا نب سے کمرشل وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کا بھی طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے جس کے بارے میں اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے آرٹیکل 18 کی دفعات کے تحت کمرشل وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے سے متعلق ایک طریقہ کار کی منظوری دی گئی ہے جو کہ اتھارٹی کی جانب سے ایک کفیل سے دوسرے کفیل کی منتقلی کے حوالے سے اتھارٹی کے جاری کردہ فیصلوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کورونا وائرس وبائی امراض سے وابستہ اثرات کی روشنی میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کا جواب ہے تاکہ وزراء کونسل کی ہدایات پر عمل درآمد اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت ، وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی اور وزارت کے مابین ہم آہنگی کی مدد سے وبائی عرصے کے دوران مزدوروں کی نقل و حرکت کو مزید لچک دی جا سکے۔ ڈائریکٹر کویت پبلک اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی کی کوششیں نجی شعبے کے اندر تمام سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں ، اسی سلسلے میں کویتی فیڈریشن آف اونرز آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کلچرل انسٹی ٹیوٹس کے کچھ نمائندوں سے خاص طور پر حالیہ دنوں میں جاری تیاریوں کی روشنی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے ملاقات کے دوران اساتذہ کے کمرشل ویزوں کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

12 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

42 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

53 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago