سگے بھائی نے بہن پر ظلم کی انتہا ء کر دی محلے داروں کی اطلاع پر ملزم گرفتار، اہم انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ) عید گاہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بلڈنگ پر کاروائی کر کے ظالم ، سفاک ، درندہ اور انسانیت سے گرا ہوا سگا بھائی گرفتار کر کے ڈھائی سال سے قید سگی برہنہ بہن کو بازیاب کرا لیا . ملزم بہن پر تشدد کرتا تھا اور ہوس کا نشانہ بناتا تھا .

تفصیلات کے مطابق عید گاہ تھانے کی حدود جنت بی بی بلڈنگ مارواڑی لائن سے خاتون کے چیخنے کی آوازوں پر محلے داروں نے پولیس کنٹرول 15پر اطلاع دی . اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر مذکورہ بلڈنگ پر پہنچے تو دروازہ اندر سے لاک تھا . پولیس نے کاروائی کر کے بلڈنگ کے اندر رسیوں سے جکڑی برہنہ خاتون شاہین دختر احمد کو بازیاب کرایا اور سگے بھائی ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا . ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر نے بتایا کہ ملزم اقبال نے ڈھائی سال سے اپنی سگی بہن کو قید کر رکھا تھا . ملزم بہن پر تشدد کرتا تھا اور جنسی ہوس کا نشانہ بناتا تھا . پولیس نے مغویہ خاتون کو بازیاب کرانے کے بعد ایمبولنس میں اسپتال بھجوایا . جبکہ ملزم کے سگے ماموں محمد حسن کی مدعیت میں مقدمہ الزام 280/2021جرم دفعہ 376/344/35درج کر لیا . پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے . . .

متعلقہ خبریں