مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف سفر کر رہے ہیں، ترجمان جے یو آئی ف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے غزہ روانہ ہو گئے۔
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ کراچی میں ہونے والی اس ریلی کو طوفان الاقصیٰ مارچ اور سندھ امن کانفرنس کا نام دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا ریلی سے خطاب کرنے کے بعد اس منزل کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے وہ مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے۔
اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف سفر کر رہے ہیں لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھ فلسطینیوں کیلئے خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے اس وقت مصر میں موجود ہیں۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

17 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

20 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

22 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

42 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

45 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

49 mins ago