تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 مسافر موقع پر جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 21 شدید زخمی

سوات (قدرت روزنامہ) سوات میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری جس کے نیتجے میں 2 مسافر موقع پر جاں بحق اور 21 شدید زخمی ہو گئے .


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کبل خٹک آباد کے قریب ڈرائیور لاپرواہی دکھاتے ہوئے بس کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ ایک موڑ پر کنٹرول نہ کر سکا اور بس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری .

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے جن میں سے 2 حادثے کے دوران ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 شدید زخمی ہو گئے جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں