اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، شہری پریشان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی ، ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں ،اسلام آباد میں پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونے کے باعث غریبوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے .
اتوار کو اسلام آباد میں پیاز 126 ،آلو 125، ٹماٹر 207 روپے، ادرک تھائی لینڈ 478 ، لہسن دیسی 450 ، کھیرا 88 ، بھنڈی 70 ، بینگن 77، پھول گوبھی 50 اور شلجم کی فی کلو قیمت 105 روپے رہی .


سرکاری نرخ نامے کے مطابق شملہ مرچ 165 ، لیموں دیسی 113 ،ٹینڈا 97 ، گھیا کدو 154، گاجر پاکستانی 95، کریلا 132 اور پالک فارمی 48 روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے .
اس کے علاوہ سیب گولڈن اول 189 روپے ،انگور سندر خانی 356 ،گرما اول 176 ، انار 272 اورجاپانی پھل 132 اور امرود کی فی کلو قیمت 129 روپے رہی . جبکہ کیلا 134 روپے ، میٹھا اول فی درجن 118 ، زندہ مرغی شیور 335 روپے کلواور انڈا شیور فارمی فی درجن 330 روپے میں بکتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں