اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے دوران دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پریکٹس سیشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 38 واں میچ کل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر دہلی کے ارن جیتلی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
میچ سے قبل بھارتی دارالحکومت چند روز سے بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے جس کے باعث سری لنکا نے گزشتہ روز اسٹیڈیم میں اپنا شیڈول کردہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا۔
اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے دہلی میں فضائی آلودگی کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ مل کر ماہرین سے رائے لے رہے ہیں۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو شدید آلودگی کی وجہ سے پریکٹس سے روک دیا۔ بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑیوں نے شام کے وقت ٹریننگ کا آغاز ماسک پہن کر کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 2 روز میں بھی دہلی میں آلودگی میں کمی کا امکان نہیں ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کا بڑھنا میچ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…