اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سیکیورٹی اوراستحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، اس حوالے سے پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار اہم ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے، جعلی شناختی کارڈ، دستاویزات کا مقصدملکی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کے لئے بھی تشویش کا باعث ہے۔
پاکستان میں اس حوالے سے نادرا کا کردار اہم ہے، اور اب 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی وتنسیخ کی جاچکی ہے۔
نادرا رپورٹ کے مطابق پراسیسنگ کے دوران والدین، رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، نادرا ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی کیلئے 2 مراحل میں تصدیق و داخلی نگرانی کا بہترنظام تشکیل دیاجا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اور اس دوران ذمہ داران کو برطرفی سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…