کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈول، مکی، روسو، پریرا، ولکنز کے ساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کے حق اور حمایت میں اپنی آواز بلند کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب ایک کرکٹر اور
اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کی جانب سے پاکستان کے لیے حمایتی پیغام جاری کیا گیا تھا۔اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا تھا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…