پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کرانے کے لیے تیار ہیں ٗ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔سعودی وزیر خارجہ ان دنوں بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔دورے کے دوران بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، مذاکرات کے لیے درست وقت کا تعین پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو مذاکرات

کے لیے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ملک مذاکرات کریں۔گزشتہ روز اپنی گفتگو میں فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نےکہاہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن و استحکام اور شمولیتی پالیسی چاہتے ہیں۔

Recent Posts

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلموں کے شوقین افراد تقریبا آٹھ سال سے فواد خان کی…

45 mins ago

فواد چوہدری کے بیان پر شیر افضل مروت کا جوابی وار، نوک جھونک میں شدت

یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل…

53 mins ago

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بم دھماکے…

1 hour ago

کوئٹہ ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا…

1 hour ago

موجودہ حکومت برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر ڈوب جائیگا، عمران خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن میں…

1 hour ago

تخریب کاری کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ثابت ہوگا، وزیر دا خلہ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے آج یہاں بدھ کوکوکمانڈ اینڈ کنٹرول…

1 hour ago