اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے .
تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں الیکشن لڑوں گا، کبھی کسی جماعت کو ٹکٹ کیلئےدرخواست نہیں دی اور ضروری نہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑوں .
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق وزرائےاعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا، مسلم لیگ ن کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا، لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا . خیال رہے کہ سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیرجاوید ہاشمی کو مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی .
. .