انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان،کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 286روپے ہے .

قبل ازیں انٹربینک میں ڈالر 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے . دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیاہے . کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 53 ہزار 1228 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 156 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 53 ہزار 351 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں