سری لنکن ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پورا کرکٹ بورڈ فارغ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق عالمی چیمپیئنز سری لنکا کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کردیا گیا۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں سابق چیمپیئن سری لنکا کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ سری لنکا ٹورنامنٹ میں صرف 2 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے پورے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا ہے۔ یہ بیان سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
وزیر کھیل کے بیان کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر رانا ٹنگا کو کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ رانا ٹنگا 1996 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکن وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔ سری لنکا بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

14 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

18 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

20 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

31 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

34 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago