چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کونوٹس جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرازاحمد رانجھا نے درخواست دائر کی ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

Recent Posts

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

4 mins ago

رواں سال جج کے موقع پر موسم کی صورتحال بارے سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…

9 mins ago

درفشاں سلیم اور بلال عباس کے درمیان کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے‘ مرینہ خان بھی بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ معروف فنکار…

12 mins ago

حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت انتظامات میں مصروف

20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی آمد متوقع، رمضان میں 3 کروڑ افراد نے…

15 mins ago

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

24 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

25 mins ago