اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کے معاملے پر خدیجہ شاہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی، ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، جس پرعدالت نے ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، بعد ازاں سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…