باب دوستی چمن: کوئٹہ سے گرفتار غیر قانونی مقیم غیر ملکی ہولڈنگ کیمپ پہنچا دیے گئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی سے اب تک 61 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جب کہ کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچا دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چمن راجان اطہر عباس کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کے ذریعے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 61 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
راجا اطہر عباس نے بتایا کہ صوبے بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن بھی جاری ہے، اور اب تک کوئٹہ سے 620 افراد، سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62، صدر ڈویژن سے 323 اور سریاب ڈویژن سے 119 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچا دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ روز باب دوستی سے 477 خاندانوں کے 5246 افراد کو افغانستان بھیجا گیا، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162 بچے شامل ہیں۔
ڈی سی راجا اطہر عباس کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد باب دوستی روزانہ کی بنیاد پر رات 12 بجے تک غیرملکیوں کو ملک بدری کے لئے کھلا رہتا ہے۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

1 min ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

8 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

15 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

23 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

35 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

43 mins ago