بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی مبینہ جعلی غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم ‘پشپا’ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا ہے۔

رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تو ان کے مداح مایوس ہوگئے اور اداکارہ کی ویڈیو پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم، رشمیکا مندانا کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

دریں اثنا، رشمیکا مندانا نے ابھی تک اپنی جعلی ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اس وقت رنبیر کپور کے ساتھ نئی فلم ’انیمل‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں جبکہ وہ بلاک بسٹر ’پشپا‘ کے سیکوئیل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

گزشتہ ماہ رشمیکا مندانا نے اپنی نئی تیلگو تھرلر فلم ’ دی گرل فرینڈ‘ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، ’دی گرل فرینڈ‘ اداکارہ کی سات سال کے مختصر شوبز کیریئر کی 24 ویں فلم ہے اور وہ تھوڑے عرصے میں اپنی جاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

4 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

9 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

14 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

14 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

17 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

30 mins ago