اسلام آباد: ایف آئی اے نے 4 غیرملکی خواتین، 3بچوں کو فلیٹس سے بازیاب کرالیا


اسلام آباد / راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے 4 خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کرا لیا۔
متاثرین کا تعلق آذربائیجان سے ہے، خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیا۔ ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے۔
متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں جس کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں واقع فلیٹس سے بازیاب کیا۔ چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے گئے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون جاری ہے، انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

2 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago