سیاسی شخصیات کے ساتھ دراصل ملاقاتیں کیوں کرتی تھی؟ حریم شاہ نے پہلی مرتبہ ’سچ‘ بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک پر متنازع شہرت رکھنے والی حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ متعدد بار جنسی ہراسانی کا شکار بن چکی ہیں اور کہا کہ سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں ان کے ذاتی مشن کا حصہ تھا جو کہ کامیاب ہو چکا ہے ۔

حریم شاہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور ساتھ ہی سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں سے متعلق بھی کئی انکشافات کیے ۔ میزبان احمد علی بٹ نے حریم شاہ سے پوچھا کہ کیا سیاسی شخصیات سے ملاقات حادثاتی ہوتی تھیں یا پھر آ پ کی مرضی اس میں شامل ہوتی تھی? ٹک ٹاک سٹار نے جواب دیا کہ وہ جان بوجھ کر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوئیں جن میں سیاسی شخصیات شامل تھیں ،کچھ چیزیں ایسی تھیں جو حادثاتی طور پر ہوئیں لیکن پھر میں نے جان بوجھ کر ان کا تعاقب کیا ۔سیاسی شخصیات کے ساتھ میں نے جو بھی معاملہ کیا وہ میرے مشن کا حصہ تھا اور میں شکر گزار ہوں کہ اپنے تمام مشنز میں کامیاب ہوئی، مجھے کسی بھی مشن میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

حریم شاہ نے بتایا کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہوئیں اور انہوں نے اپنی کلاسز چھوڑ کر سیاسی ریلیوں اور جلسوں میں شرکت کرنا شروع کی ،سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد انہوں نے میٹنگز میں جانا شروع کیا ۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں کئی بار مختلف مقامات پرجنسی ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑا ، جب بھی کسی نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی میں نے اپنےکارڈ اس طرح کھیلے کہ انہیں بھی اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ۔

Recent Posts

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

2 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

13 mins ago

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

20 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

28 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

28 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

31 mins ago