لاپتہ افراد کیس؛ سچ بتادو تاکہ لواحقین امید ہی ختم کردیں، سندھ ہائی کورٹ


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سربراہ صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کو طلب کرلیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
لاپتا شہری کے والد نے بتایا کہ ارسلان الدین پانچ سال قبل تھانہ شریف آباد کے علاقے سے لاپتا ہوگیا تھا۔ بیمار ہوں 5 سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔
لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس اور دیگر اداروں پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ امیدیں پوری کریں یا ختم کردیں، کوئی ایک کام کریں۔
جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں لاپتا افراد کے اہلخانہ کو بلا بلا کر تنگ کررہے ہو۔ ہم بھی صبح سے لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں۔ بتادو ان کو کون لے گیا ہے اور ہم کچھ نہیں کرسکتے، جاکر خود لے لیں۔ ان بیچاروں کو جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس بلا بلا کر کیوں رلا رہے ہو۔ 5 سال سے بزرگ بیٹے کے لیے چکر کاٹ رہا ہے، مر گیا تو لاش دیکھا دو۔ سب کو سچ بات کیوں نہیں بتاتے، سب کو بتادو تاکہ یہ لوگ امید ہی ختم کردیں۔
عدالت نے سربراہ صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کو طلب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

49 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

55 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

58 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago