ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے: نواز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔
وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن ہے۔
مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا، محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چیئرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
ملاقات کے دوران ملکی صورتِ حال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس دوران میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔
نواز شریف آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے: خواجہ آصف
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف فٹ ہیں، آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے پاس ہے، کھڈا شڈا کہیں نہیں ہے۔
ن لیگ کو سب سے رابطے کرنے چاہئیں: بشیر میمن
بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے۔
بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن آیا ہوں، ن لیگ کو سب سے رابطے کرنے چاہئیں۔
بشیر میمن کا یہ بیھ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔

Recent Posts

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 min ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago