راولپنڈی(قدرت روزنامہ)9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو بغاوت کے لیے اشتعال دلانے کے مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور ہوئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف نومئی سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو ہوئی۔
عدالت نے تھانہ وارث خان پولیس کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آئندہ ہفتے تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو 50 ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پہلے دن ہی عبوری ضمانت کنفرم کردی، جج نے کہا کہ شیخ رشید 71 سالہ بوڑھے ہیں ان کے بڑھاپے کا تو خیال رکھا جائے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ شیخ رشید کو 9 مئی کیس میں 5 اکتوبر کو نامزد کیا جو کہ بدنیتی ہے، لیگل ڈی ایس پی اور تفتیشی افسر پانچ ماہ بعد نام شامل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتاسکے۔ اس پر جج نے کہا کہ ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…