وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفی دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفی قبول کرلیا۔ 07 جنوری2021ء کو بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہوئے تھے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ واٹس ایپ کے ذریعے وزیراعطم عمران خان کو ارسال کیا ، جب کہ ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات میں ان کے کام میں دخل اندازی کی وجہ سے دلبرداشتہ ہونا بتائی گئی تھی۔
اس ضمن میں میڈیا ذرائع نے تابش گوہر کی طرف سے بتایا کہ کئی اجلاسوں میں انہوں نے اپنی رائے دی لیکن اس پر عمل در آمد نہیں ہوا جس کی بناء پر وہ دلبرداشتہ تھے اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تاہم وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی کا استعفیٰ مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تابش گوہر کے تحفظات حل کیے جائیں گے، پاور سیکٹرمیں مافیا کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے گی۔

ملک اور پاور سیکٹرکو آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے تاہم اب دوبارہ تابش گوہر مستعفی ہوئے جس کے بعد ان کا استعفی وزیراعظم کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر یو اے ای کے اقامہ ہولڈر نکلے تھے۔سرکاری دستاویزا میں انکشاف ہواتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوص پاور ڈویژن گوہر 1999 سے دبئی میں مستقل سکونت کا اقامہ رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے تابش گوہر کو یکم اکتوبر 2020 کو اعزازی طور پر اپنا معاون خصوصی پاور ڈویژن مقرر کیا تاہم انہوں نے یو اے ای کا اقامہ رکھنے کے حوالے سے عوامی سطح پر آگاہ نہیں کیا۔ البتہ انہوں نے اس سال 12فروری کو کابینہ ڈویژن کو اپنی غیر ملکی سکونت کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا۔بتایا گیا ہے تابش گوہر عمران خان کی کابینہ کے پہلے رکن ہیں جو متحدہ عرب امراتے کی ریاست دبئی کی مستقل سکونت کا پرمٹ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

بی ایم سی اور ایگریکلچر کالج میں بلوچ طلباء پر تشدد وگرفتاریاں غیر منصفانہ حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ہے، بی ایس سی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں…

10 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش…

18 mins ago

کوئٹہ، سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…

26 mins ago

دکی موبائل انٹرنیٹ سروس بند، صارفین پریشان

دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…

31 mins ago

آج بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے نیشنل پارٹی بلواسطہ یا بلاواسطہ ان حالات میں بھی ذمہ دار ہے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…

38 mins ago

پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…

48 mins ago